کریسنٹ کلب اور سروہ موٹر آئل نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
تیسرا سروہ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میں کریسنٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد شعیب کے شاندار165رنز ناٹ آوٴٹ کی بدولت 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 239رنز بنائے ۔
القادر کلب کی طرف سے عطااللٰلہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے القادر کلب نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 120رنز بناسکی۔ سہیل نے 39جبکہ۔ محمد فیاض نے 23ناٹ آوٴٹ رنز بنائے۔ کریسنٹ کلب کی طرف سے ۔ابو بکر یونس۔ عرفات منہاس اور سمیع اللہ خان نے دو۔ دو۔ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
مین آف دی میچ محمد شعیب قرار پائے۔
اس طرح کریسنٹ کلب نے 119 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
دوسرے کواٹر فائنل میں سروہ آئل نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 155رنز بنائے۔فصیع رفیع۔36.عثمان۔شفیق۔33۔جنید اعوان نے 20رنز بنائے۔ علی ثقلین کلب کی طرف سے ارسلان۔2.عاطف اور نثار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے علی ثقلین کلب نے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 140رنز بنائے۔طلحہ قیوم۔50.ارسلان۔14.رنز بنائے۔
سروہ موٹر آئل کی طرف سے شایان نے تین۔جبکہ منیر اور احمد علی نے دو دو وکٹ حاصل کی۔
مین آف دی میچ شایان۔قرار پائے۔منظو لطیفی وسیم شاہ ایمپائرز محمد وسیم۔سکورر تھے۔


















