Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تیسرا ون ڈے : ہزاروں شائقین ٹکٹ ہونے کے باوجود سٹیڈیم میں داخل ہونے سے محروم۔۔۔ شہری احتجاج کرتے رہ گئے

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کرنے والوں نے حد کردی ۔

Play

جعلی ٹکٹیں لینے والوں کو ہدایت تھی کہ وہ رش کے ٹائم اسٹیڈیم میں داخل ھوں تاکہ ان کی ٹکٹوں کی سکیننگ ھی نہ ھو سکے، اور ایسا ھی ھوا جب رش بڑھا تو عملے نے سکیننگ بند کردی، جس کی وجہ سے جعلی ٹکٹوں والے ھزاروں کی تعداد میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مغرب کے بعد جب اصلی ٹکٹوں والے اسٹیڈیم پہنچے تو انہیں اندر داخلے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کئی ٹکٹوں والے دھکم پیل کے بعد انتظامیہ کو کوستے ھوئے واپس چلے گئے۔

اس صورت کو دیکھتے ہوئے سٹیڈیم سے تین کلو میٹر دور شائقین کو روک دیاگیا ،بس سروس بند کردی گئی، جس کیوجہ سے فیملیز جو میچ کےلئے آنا چاہتیں تھی، نہ آسکیں ۔

ہزاروں شہری ٹکٹ پکڑے وہاڑی چوک پراحتجاج کرتے رہے۔

دوسری طرف ٹکٹوں کی بلیک میں سیل کا سلسلہ بھی عروج پر رھا ۔

بلیک میلرز کھلے عام شائقین کو لوٹتے رہے۔

روڈز اور اسٹیڈیم کے اندر وباھر چھڑکاؤ نہ ھونے کی وجہ سے سارے میچ میں میں گرد اڑتی رھی، جب آندھی آئی تو فضا شدید گرد آلود ہو گئی۔

آندھی ختم ہو نے کے بعد بھی اسٹیڈیم و روٹس مسلسل گرد آلود رھے ، جس سے شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button