کرکٹر محمد آصف عطاری وفات پاگئے
اولین سپورٹس کرکٹ کلب رجسٹرڈ ملتان کے سینئیر کھلاڑی محمد آصف عطاری بقصائے الہٰی سے وفات پاگئے، مرحوم کافی عرصہ سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھے۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ سیت پور علی پور میں ادا کی گئی جس میں مقامی افراد اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں مرحوم کی سیت پور کے مقامی قبرستان میں۔تدفین کی گئی۔
مرحوم کی وفات پر اولین سپورٹس ۔اولین ینگسٹر۔اے او کلب اور مسلم جمخانہ کا ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد جمیل کامران بانی کلب منعقد ہوا، جس میں خرم شہزاد بٹ۔مخدوم مظفر عالم۔محمد رفیق۔جمیل اختر۔زوہیب ملک۔عبداللٰلہ چاند۔فدا حسین ساجد۔صداقت علی قریشی۔منظور لطیفی۔عرفان یوسف۔ذیشان ملک۔حسن جمیل۔نثار الحق سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
محمد جمیل کامران نے کہا کہ مرحوم نہایت ہی اچھی شخصیت کے مالک تھے، اولین سپورٹس کے قیام کے ابتدائی ایام میں مرحوم نے بطور وکٹ کیپر اور جارحانہ بلے بازی سے شائقین کرکٹ کو ہمیشہ محظوظ کیا۔مرحوم کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ان کی کمی ہمیشہ کلب محسوس کرے گا۔
آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔