شہر میں تین کراؤن فیلیئر کے واقعات کا نوٹس

مینیجنگ ڈائریکٹرواسا ملتان قیصر رضا نے سیوریج ساؤتھ ڈویژن کے علاقے میں تین کراؤن فیلیئر کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن کی مرمت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سیوریج ساؤتھ ڈویژن کی طرف سے بدھ کے روز رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ نواں شہر ڈیرہ اڈا روڈ پر (24) انچ، رنگیل پور میں (48) انچ قطر کی اور بستی خدادا میں (15) انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن کے تین مقامات پر شگاف پڑگئے ہیں، اور شہریوں کو آمد روفت میں پریشانی کا سامنا ہے ۔
جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کے ہمراہ نواں شہر کا دورہ کیا، اور حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژ ن کو موقع پر فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔
انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سیوریج ساؤتھ ڈویژن حفیظ لغاری کو رنگیل پوراور بستی خدادا میں بھی کراؤن فیلیئر کے ارد گرد فوری طور پر موقع پر حفاظتی اقدامات کرنے اور مرمت کاکام جلد ازجلد شروع کرنے کا حکم دیا ۔
جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو نکاسی آب کے لئے پمپ لگانے کی ہدایت کی۔


















