Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیوریج نارتھ ڈویژن کے علاقے میں کراؤن فیلیئر کے 2 واقعات

مینجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ملتان میں حالیہ طوفانی بارش کے بعد سیوریج نارتھ ڈویژن کے علاقے میں کراؤن فیلیئر کے 2 واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن کی مرمت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

سیوریج نارتھ ڈویژن کی طرف سے جمعہ کے روز رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ ایم ڈی اے چوک پر (72) انچ قطر کی ٹرنک سیوریج لائن، اور رشید آباد فلائی اوور الائیڈ بنک کے قریب (12) انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن کے دو مقامات پر شگاف پڑگئے ہیں، اور شہریوں کو آمد روفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔

جس پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے سیوریج نارتھ ڈویژن کو موقع پر فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سیوریج نارتھ ڈویژن محمد ساجد کو ایم ڈی اے چوک اور رشید آباد فلائی اوور کے قریب کراؤن فیلیئر کے ارد گرد فوری طور پر موقع پر حفاظتی اقدامات کرنے اور مرمت کاکام جلد ازجلد شروع کرنے کا حکم دیا۔

دریں اثناء ایم ڈی واسا کو بتایا گیا کہ ایم ڈی اے چوک سے کچہری چوک تک سیوریج لائن بوسیدہ ہے، اور اس سیوریج لائن کی تبدیلی کا منصوبہ پرانی لائنوں کی تبدیلی کے جاری میگا پراجیکٹ میں شامل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button