Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ٹی آئیز کی بھرتی تعطل کا شکار
سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی آن لائن درخواستیں التواء کا شکار ہوگئیں ، بعض پرنسپل آن لائن سکرونٹی بروقت نہ کرسکے۔
تفصیل کے مطابق سرکاری کالجز میں ہزاروں اساتذہ کی کمی ہےصوبہ بھر کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی التوا کا شکار ہوگئی، تاحال سکروٹنی مکمل نہ ہوسکی۔
7354 آسامیوں کیلئے 2 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں، درخواستوں میں کوائف غلط لکھنے کی وجہ سے سکروٹنی میں مشکلات کا سامنا ہوا، درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے متعدد پرنسپل کمپیوٹر سکلز کی کمی کا شکار تھے۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیڈ لائن گزر گئی مگر سکروٹنی مکمل نہ ہوئی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یکم نومبر تک سی ٹی آئی امیدواروں کی کالجز میں جوائننگ ہو جائے گی، امیدواروں کی جانب سے کوائف غلط تھے۔