Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ٹی آئیز کی بھرتی کےلئے شیڈول جاری کردیاگیا

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے عوض کالج ٹیچنگ انٹرن بھرتی ہوں گے، کالج ٹیچنگ انٹرن کیلئے 22 فروری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن پانچ مہینوں کی مدت کیلئے سی ٹی آئیز تعینات کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 17 فروری کو پرنسپل اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیل نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے پاپند ہوں گے، امیدوار 21 اور 22 فروری کو متعلقہ کالجوں میں انٹرویوز دیں گے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے میرٹ فارمولا بھی جاری کر دیا ہے, جس کی تفصیلات محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


















