زکریا یونیورسٹی میں جرائم پیشہ طلباء کو سزائیں سنادی گئیں
زکریا یونیورسٹی کے ڈسپلن کمیٹی نے لڑائی جھگڑوں میں ملوث طلباء کے خلاف محفوظ فیصلے سنا دئیے۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے چار واقعات میں ملوث طلباء کو جرمانے ، کیمپس آنے کی پابندی جبکہ ایک کا داخلہ منسوخ کیا گیا۔
مختلف شعبوں کے طلباء عباس خان کولاچی، طالب لاشاری، جمشید خان گورمانی، رانا وقار، رانا بلال اور امداد ممتاز کو وارننگ دے کر ڈگری مکمل کرنے کی چھوٹ دی گئی، تاہم یہ طلبا انڈر آبزویشن رہیں گے۔
مسلسل لڑائی کے تین واقعات میں ملوث ہونے اور فائرنگ کرنے پر جام بابر ایوب کا داخلہ منسوخ کرتے ہوئے کیمپس آنے پر پابندی لگادی گئی، اور اس کو 60 ہزا روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
رانا بلال اور ابوذر ، انڈر آبرویشن رہیں گے، اور ان کے والدین وائس چانسلر کے سامنے پیش ہوکر بیان حلفی جمع کرائیں گے کہ ان کا بیٹا اب کبھی لڑائی کے واقعات میں ملوث نہیں ہوگا۔
رانا حنظلہ، جام بابر ایوب، طالب، رانا بلال کو 20ہزار فی کس جرمانہ کیا گیا، اور یہ انڈر آبزویشن رہیں گے، ان کے والدین بھی وائس چانسلر کو بیان حلفی جمع کرائیں گے۔
جمشید گرمانی کے تین واقعات میں ملوث ہونے پر 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، اور اس کے کیمپس آنے پر پابندی لگادی گئی، تاہم یہ امتحانات دے سکیں گے اور انڈر آبزویشن رہیں گے۔