ملتان : ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد میں ثقافتی کلچرل شو کا انعقاد
گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد کی پرنسپل عائشہ غازی نے کہا ہے کہ ہماری ثقافت اور ہمارا کلچر سے ہمارے نوجوان بچوں بچیوں کو آگاہی ہونا بہت ضروری ہے اور بچوں کے اندر ثقافت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے سکولوں کی سطح پر اس طرح کی ایکٹیوٹیز کا ہونا بہت ضروری ہے، یہ ٹیبلوز اور ثقافتی سر گر میاں یہ چھوٹے چھوٹے ایکٹ جن میں طالب علم اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے سکتا ہے، اس سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد میں ہونے والے ثقافتی کلچرل شو کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے مزید کہا ہے یہ ایکٹویٹیز طلباء اور اساتذہ دونوں کے لئے مفید ہوتی ہیں کلچرل شو میں طلباء نے ثقافتی ورثہ کے حوالے سے ساگ لسی، ڈولی روٹی، دیسی کھانے کے علاوہ مختلف سٹال لگائے۔
تقریب میں سدرہ لیاقت،نذیر ضیاء،طیبہ جبیں، لائبہ، طاہرہ نقوی،حناء ناز،حمیرا ربنواز، زکیہ گل۔عفت سجاد، ماریہ خورشید، شمسہ، مسرت بلقیس،شمساد بیگم، طاہرہ پروین، سارہ سمیت استاتذہ و طالبات نے بھرپوُر شرکت کی۔