Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی ملتان میں کلچر ڈے کی تقریب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی ملتان کے زیراہتمام ’’پنجاب کلچر ڈے‘‘ کے حوالے سے تقریب ہوئی،جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر استخارحسین نے کی، جبکہ مہمانان میں وائس پرنسپل پروفیسر شاہد ندیم اور دیگر اساتذہ شامل تھے۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے بڑی گرم جوشی سے حصہ لیا، طلبہ نے پنجاب کی روایتی پگ پہنیں اور پنجاب کا روایتی ثقافتی لباس زیب تن کیا، باجے اور ڈھول کی تھاپ پر پنجابی گانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور پنجاب کا روایتی ثقافتی لباس پہنے ہوئے طلبہ نے بھنگڑا ڈالا۔

اس موقع پرطلبہ کی جانب سے مختلف پروگرامز، ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے،جن میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا گیا،کالج میں طلبہ وطالبات کی جانب سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے،جن میں پٹھانے خان سٹال،شاکر شجاع آبادی سٹال اور عطاء للہ عیسیٰ خیلوی سٹال کے نام سے سٹالز شامل تھے۔
جہاں انواع واقسام کی کھانے پینے کی اشیاء اور مشروبات دستیاب تھے۔

افتتاحی تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر عبدالنعیم نے ادا کئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل استخار حسین نے کہا کہ ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے۔

اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت خوش آئند ہے، ایک طرف یہ پنجاب کی زبان اور ثقافت کی فروغ میں اہم کردارادا کریں گی،دوسری جانب طلبہ کو تفریح طبع فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

وائس پرنسپل پروفیسرشاہد ندیم نے کہا کہ خطہ کی ثقافت کے رنگ بہت دلآویز ہیں، انہوں نے طلبہ کے جوش وخروش پر خوشی کا اظہار کیا ، اور کہا کہ ایسی تقریبات طلبہ میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھی بہت ضروری ہیں۔

تقریب میں پروفیسر یٰسین جمال، پروفیسرعبدالمجیب شاہ زمان، پروفیسر امجد رامے، پروفیسر نوراللہ شفیق، بلال فاروقی، حسین ارشد،ستار ظفر، لطیف شاکر، خضر حیات، محمدسلیم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button