Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان میں سائیکل ریس 23 مارچ کو ہوگی
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سائیکل ریس منعقد ہوگی۔
سائیکل ریس کا آغاز 23 مارچ کی صبح 10 بجے سپورٹس کمپلیکس سے ہوگا , جبکہ ریس چونگی نمبر 9 سے ہوتی ہوئی گول باغ گل گشت میں اختتام پذیر ہوگی۔
سائیکل ریس کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ سائیکل ریس کی فری رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ریس کے فاتحین میں بھاری انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
ریس میں شرکت کے خواہشمند نوجوان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان میں بلامعاوضہ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔


















