واسا ڈیلی ویجز کو تنخواہیں نہ مل سکیں
واسا ملتان کی جانب سے کورٹ کیس ڈیلی ویجز ملازمین 10نومبر ہونے کے باجود ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں ، جس کی وجہ سے سیور مینوں، ٹیوب ویل آپریٹر ،ڈسپوزل اسٹیشنز کے ملازمین کےگھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔
غازی یونین سی بی اے واسا کا اجلاس زیر صدارت ملک رمضان اوبھایا مقداد حسین صدیقی،ہدایت اللہ خان منعقد ھوا۔
اجلاس سے مقداد حسین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاہریکٹر جنرل ایم ڈی اے ایم ڈی واسا سے تنخواہیں فورا کلیئر کرنے کی اپیل کی ہے ،ملک منیر ہانس سرپرست اعلیٰ غازی یونین مہر عمرحیات ہراج جنرل سیکرٹری غازی یونین سی بی اے واسا نے خطاب کرتے ہوے کہا ڈیلی ویجزز ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ھم ان کے بغیر ادھورے ہیں ، تنخواہیں نہ ملنے سے سیورمینوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔
ڈیلی ویجزز ملازمین کی جانب سے بارہا واسا حکام سےتنخواہیں جاری کرنے کی اپیل کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،غازی یونین سی بی اے واسا ملتان ڈاہریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم اورایم ڈی واسا خالد رضا خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے تمام ملازمین کی فورا تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ان کی معاشی پریشانی کسی حد تک کم ہو سکے۔
اجلاس میں عہداران کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔