Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کے مقابلے جاری

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کے ہدایات کی روشنی میں ایمرسن یونیرسٹی کے پہلے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقاریب دوسرے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہیں۔
” ایمرسن سپورٹس گالا ویک ” ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کی نگرانی میں دوسرے روز بھی احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ۔

رسہ کشی اور کرکٹ میچ کے مقابلے شعُبہ اُردو، شعُبہ شماریات شعُبہ آئی ۔ٹی ، شعُبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر کے درمیان ہوئے۔

پہلے مقابلے کے چیف گیسٹ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام تھے۔

مقابلہ رسہ کشی کا شعُبہ آئی ۔ٹی اور شعُبہ بزنس ایڈ منسٹریٹر کے درمیان ہوا جو شعُبہ بزنس ایڈ منسٹریٹر نے جیت لیا۔

اسی طرح کرکٹ میچ کے چیف گیسٹ چیئرمین شعُبہ شماریات پروفیسر آفتاب خان خاکوانی تھے۔

کرکٹ میچ بھی شعُبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر نے جیتا۔

اسی طرح رسہ کشی کے اگلے مقابلے کے چیف گیسٹ چیئرمین شعُبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ تھے ، جو شعُبہ اُردو اور شعُبہ شماریات کے درمیان ہوا۔

رسہ کشی کا یہ مقابلہ بڑا کانٹے دار ہوا اور تیسرے راونڈ میں جا کر شعُبہ اُردو نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

اسی طرح اگلے کرکٹ میچ کے چیف گیسٹ پروفیسر غلام حسین کھوسہ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان تھے ۔

اس میچ میں شعُبہ اُردو نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوورز میں 87 رنز کا ہدف دیا جو شعُبہ شماریات 5 اوور میں 53 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔
یوں دونوں میچ شعُبہ اُردو نے جیت لیے۔

جس پر چیف گیسٹ پروفیسر غلام حسین کھوسہ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس ڈیرہ غازی خان ، چیئر میں شعُبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ ، ڈائریکٹر سپورٹس گالا پروفیسر ظفر خان شیروانی، چیئرمیںن شعُبہ پولیٹکل سائنس پروفیسر عثمان جان ، چیئر مین شعُبہ کمپیوٹر سائنس پروفیسر جاسم ،پروفیسر آفتاب خان خاکوانی، پروفیسر ملک محمد حسین، پروفیسر شفقت عباس ، پروفیسر محمد اشرف ملک، اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے کھیل میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دی۔

کل کے میچ شعُبہ باٹنی ، شعُبہ زوالوجی، شعُبہ اکنامکس اور شعبہ پولیٹکل سانئس کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button