Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی ڈی ای او سکینڈری بھی پی ایچ ڈی ہوگئیں

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ملتان عالیہ نکہت نے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔

ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان عابد کی نگرانی میں "مغرب: اردو فکشن میں” کے عنوان تلے لکھے جانے والے تحقیقی مقالہ کی بنیاد پر ہندوستان سے ڈاکٹر یعقوب یاور، ہندوستان ہی سے ڈاکٹر صغیر افراہیم اور بلوچستان یونیورسٹی سے ڈاکٹر خالد خٹک نے عالیہ نکہت کو پی ایچ ڈی اردو کی ڈگری کا اہل قرار دیا ہے.

انہوں نے گزشتہ دنوں اپنےمقالہ کا کامیاب مجلسی دفاع کیا جس پر انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کر دی گئی ہے.

ڈاکٹر قاضی عابد، شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے افسران و اہلکاران نے ڈاکٹر عالیہ نکہت کو مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button