6 ستمبر 1965 ہماری افواج کی قربانیوں کی عظیم داستان
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں یوم دفاع کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ثاقب علی عطیل سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب، ارشد گوپانگ ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ جس قوم کی افواج سرحدوں کا پہرہ دیتی ہوں، وہاں دشمن کبھی میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن جو پاکستان کو فتح کرنے کا خواب لے کر آیا تھا ہماری سپاہ نے اسے دھول چٹوا دی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ثاقب علی عطیل سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب نےکہا کہ 6ستمبر کا دن ہماری قومی حمیت کی یاد کا بہترین دن ہے، اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کو شکست فاش دے کر افواج پاکستان نے تاریخ رقم کی ہے۔
ارشد گوپانگ ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم۔ایم عالم، میجر عزیز بھٹی شہید جیسے بہادر سپوتوں نے دلیری کی داستانیں رقم کیں ، جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے، قوم ان شہدا کی مقروض رہے گی۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کا دن ہماری افواج کی قربانیوں کی عظیم داستان ہے، جس کا ایک ایک حرف شجاعت و بہادری سے لبریز ہے۔
اس موقع پر طلباء نے ملی ترانے پیش کے گئے، اور 6 ستمبر کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔