Breaking NewsEducationتازہ ترین
یونیورسٹیوں اور کالجز میں یوم دفاع کی تقریبات منانے کی ہدایت، شیڈول جار ی کردیا گیا
پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں یوم دفاع کی تقریبات منانےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ یوم دفاع کی تقریب پورے ملی جذبے کے ساتھ منائی جائے، ساڑھے سات بجے تمام اساتذہ اور طلباء ادارے میں موجود ہوں گے جبکہ ٹھیک آٹھ بجے قومی ترانہ پڑھا جائے گا، نوبجے سے 10 بجے ملی نغموں کے مقابلے ہوں گے، 12بجے تک تقریری مقابلے ہوں گے، دوبجے تک شہدائے چھ ستمبر بارے ڈاکو منٹریز، ڈرامے دکھائے جائیں گے، تین بجے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی۔
تمام ایونٹس شیڈول کےمطابق انعقاد کراکے رپورٹ ارسال کی جائے گی ۔