Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دفاع پاکستان کے سلسلہ میں گرلز ہاکی میچ کا اہتمام

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں گرلز ہاکی میچ کا اہتمام ملتان ہاکی اسٹیڈیم آسٹروٹرف میں کیا گیا، جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیراں غائب اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد کے درمیان کھیلا گیا۔

جس میں شمس آباد گرلز سکول نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے مہمان خصوصی فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے، ان کے ہمراہ گلزار پاشا، نور خان قیصرانی، غزالہ فاروق، صبا حبیب ، سفیر حسین، اور سید خرم بھی موجود تھے۔

میچ کوآرڈینیٹر غزالہ فاروق نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ماہ ستمبر میں اس یاد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ہماری قوم دشمن کے خلاف شیشہ پلائی دیوار ثابت ہوئی جو اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ملک کی بقا کے لیے جان کی پروا بھی نہیں کرتی۔ چھ ستمبر ہمیں ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح ہمارے ملک پر حملہ کردیا تھا لیکن ہماری افواج کے ساتھ ہماری قوم بھی جاگ رہی تھی، جنہوں نے دشمن کے دانٹ کھٹے کردیے۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button