Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں حادثہ، ڈیلیوری بوائے جان کی بازی ہار گیا

ئجامعہ زکریا میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ڈیلیوری بوائے جان بحق،پولیس نےکار سوار طالب علم کو حراست میں لے لیا،حادثہ ہاسٹل روڈ پر پیش آیا۔

بتایا گیاہے کہ یونیورسٹی کے مین گیٹ پر واقع اقبال پنوار ہوٹل پرکام کرنے والا 17 سالہ محمد شوکت سکنہ مظفر گڑھ ڈیلیوری دینے ایدھی ہاسٹل جارہا تھا اس موقع پرایک تیزرفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

کار کو شعبہ آئی بی ایف کا طالب علم مقدر رضا چلارہا تھا ،کار کی ٹکر سے شوکت شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر 1122کے ذریعے نشتر ہسپتال بھجوادیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

یونیورسٹی سیکورٹی نے کار سوار طالب علم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے مذکورہ طالب علم اور اس کی کار کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button