Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیم شعور، آگاہی اور ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے: راؤ شمشاد علی خان

سابق سیکرٹری تعلیمی بورڈ بہاولپور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (مردانہ) ملتان، راؤ شمشاد علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم شعور، آگاہی اور ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

معیاری اور جدید تعلیم کے بغیر دورِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن کے تحت، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نزیر وٹو اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی ہدایات کی روشنی میں نئی تعلیمی اصلاحات اور معیارِ تعلیم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسکول سے باہر تمام بچوں کے سو فیصد داخلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہر تعلیم و سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، انچارج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان میاں منیر احمد ارائیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محبوب اشرف سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے راؤ شمشاد علی کو بطور ڈی ای او ایلیمنٹری چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ راؤ شمشاد علی نے مزید کہا کہ اساتذہ کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ میرے دفتر کے دروازے اساتذہ کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، تاہم کوالٹی ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ وقت کی پابندی کریں، بچوں کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اور اسکول کا ماحول بچوں کے لیے ہر لحاظ سے سازگار ہونا چاہیے۔

دریں اثناء سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، ڈی ای او سیکنڈری منور حسین کمال، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان فاروق اکبر خان لغاری، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان راؤ شاہ محمد، پنجاب ٹیچرز یونین ملتان اور انجمنِ اساتذہ پاکستان کے نمائندگان نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ راؤ شمشاد علی ایک تجربہ کار، محنتی اور فرض شناس افسر ہیں۔ ان کی ملتان میں تعیناتی خوش آئند ہے۔ امید ہے وہ محنت و لگن سے معیارِ تعلیم میں بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button