Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ناقص کارکردگی ، اور ہراسمنٹ: ڈی ای او سکینڈری ملتان کو تبدیل کردیا گیا

ڈی ای او سکینڈری اقبال احمد رحمانی کو تبدیل کردیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب اور سی ای اوا یجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر خان کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے ، ان کی جگہ اب ڈی ای او سکینڈری کا چارج گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سمیجہ آباد کے سینئر ٹیچر محمد رفیق کو تعینات کردیاگیا ہے، انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، شیخ رفیق مستقل ڈی ای او کی آمد تک کام جاری رکھیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال رحمانی پر خواتین اساتذہ کی طرف سے سنگین الزام لگائے گئے تھے، بڑھتی ہوئی شکایات کے مدنظر فوری طور ان کو عہدے سے الگ کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button