ڈیپوٹیشن پر آئے افسر نے گورنر سے بڑی سفارش کرالی
زکریا یونیورسٹی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس نے گورنر سے تبادلہ کرانے کی سفارش کرالی
تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس نوید اشرف ڈیپوٹیشن پر زکریا یونیورسٹی آئے، اب مستقل طور پر زکریا یونیورسٹی میں ایڈجسٹ ہونے کےلئے متحرک ہیں، جس کےلئے انہوں نے گورنر پنجاب سے سفارش بھی کرائی۔
جس کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی نے ایک مراسلہ جاری کیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس نوید اشرف کا تبادلہ زکریا یونیورسٹی کرنے کی سفارش کی جاتی ہے، تاہم قانون اور طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے اس معاملے کو نمٹایا جائے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ گورنر بطور چانسلر یہ اختیار رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی ملازم کا تبادلہ ایک یونیورسٹی سے دوسری یونیورسٹی کرسکتے ہیں، لیکن عام طور پر ایسی پریکٹس نہیں ہے، یونیورسٹیوں کے افسروں کو سلیکشن بورڈ سے گزرنا ہوتا ہے، مگر اس کیس میں سلیکشن بورڈ کو اختیار نہیں کیا جارہا ہے ۔