Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کا حکم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کا حکم دیا ہے ۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کے تحت کمرشل زمینوں کے سرکاری ریٹس مختص کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کیسز کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے لینڈ ایکوزیشن ویلوایشن ٹیبل کے تحت کی جائے گی، جبکہ زرعی و سکنی اراضیوں کا مکمل سروے کرکے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری نقش و کمرشل اراضیوں کے فیس شیڈول کا مکمل آڈٹ بھی کیا جائے، جبکہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کمرشل فیسوں کی مکمل وصولی یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے اراضیوں کے سرکاری ریٹس کی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button