Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی سی ملتان کی سپیشل بچوں سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے گزشتہ روز سپیشل ایجوکیشن سنٹر بوسن ٹاؤن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں سے ملاقات کی اور انکو فراہم سہولیات کی انسپکشن کی۔
محمد علی بخاری نے سپیشل بچوں کو مثالی سہولیات اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور بریفننگ لی۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کا سپیشل افراد کی بحالی پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے خصوصی فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ بھی لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button