قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع
ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے، مہم میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھرپور چیکنگ کا ٹاسک دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے پرائس کنٹرول پر بریفننگ دیڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
شہریوں شکایت پر پرائس کنٹرول سکواڈ فوری ایکشن لے گا۔
طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ آن لائن سسٹم سے لیا جائے گا۔
ضلعی حکام کی جانب سے غلہ و سبزی منڈیوں سے مارکیٹس میں سپلائی بھی چیک کی جائے گی۔