ڈپٹی کمشنر ملتان سبزی منڈی پہنچ گئے
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مہنگائی روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں گزشتہ روز چھٹی کے باوجود اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے۔
اس موقع پر عامر کریم خاں نے سپلائی چین اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا ،اور مارکیٹ کے رجحان کو چیک کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز منیس نے پرائس میکنزم پر بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر نے گوبھی،ٹماٹر اور شملہ مرچ ماہر مخلتف سبزیوں کی نیلامی کے دوران آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کسانوں سے کمیشن وصولی کرکے مہنگائی کا سبب بننے والے مافیا پر کڑی نظر ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرکاری نرخوں پر منڈی سے مارکیٹ تک رسد کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ قمیتوں کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔
عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ سبزی اور غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف فراہم کررہے ہیں ،جہاں سستے ریٹس پر اشیاء خوردونوش میسر ہیں۔
عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں کنٹرول ریٹس کا نفاذ کریں ، اور بڑے گراں فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔



















