Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کی ایک چھت تلے شنوائی کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی ،اور عوامی مسائل سنے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہری میں 2 سو سے زائد درخواست گزاروں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جو کہ عوامی فلاح و بہبود کا مثالی اقدام ہے۔

طاہر وٹو نے کہا کہ ریونیو کچہری کا مقصد عوام اور اداروں میں موثر رابطہ سازی ہے، ایک چھت تلے پٹواری سے ڈپٹی کمشنر عوامی خدمت کیلئے موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button