پرائس مجسٹریٹس کو الٹی میٹم جاری کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو الٹی میٹم دیا ہے، اور کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے منافع خوروں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے پرائس کنٹرول مہم پر بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں پرائس چیکنگ کو تیز کریں، جبکہ غلہ و سبزی منڈیوں سے مارکیٹ میں سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔
طاہر وٹو نے بتایا کہ تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہفتہ وار ریٹ لسٹ جاری کرینگے تاکہ کوئی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کے ذریعے لوٹ مار نہ کرسکے۔
طاہر وٹو نے کہا کہ سپیشل پرائس چیکنگ وہیکل سکواڈ کا آغاز کیا جارہا ہے، شہر میں پرائس وہیکل سکواڈ گراں فروشی کی شکایت پر فوری ایکشن لے گا۔


















