گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ڈپٹی ڈی ای او کا دورہ، تعلیمی ماحول اور نتائج کو سراہا

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان رو شمشاد علی نےصابر علی اے ای ای او ملتان صدر کے ہمراہ دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاسوں کا تفصیلی معائنہ کیا، طلبہ سے سوالات کیے اور ان کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
راو شمشاد علی نے ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی انتھک محنت، انتظامی صلاحیتوں اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انہی کوششوں کی بدولت اسکول مسلسل ترقی اور کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے فرنیچر، کمپیوٹر لیب، اے سی روم اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور اسکول میں بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے اختتام پر ڈپٹی ڈی ای او نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی، ساتھ ہی اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے سے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھیں۔




















