Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹر کالجز ملتان پر جعلی اے سی آر تیار کرنے کا الزام

ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کا چارج اس وقت خانیوال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمر روف کے پاس ہے، ان پر بوریوالا کہ چار افراد نے سنگین الزام لگائے ہیں۔

ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو دی گئی درخواست میں قمر حسین، محمد ریاض، رانا محمد عاشق اور محمد صابر نے الزام لگایا ہے کہ احمر روف نے 2018-19 سے لیکر اب تک کے تمام اے سی آر بوگس نتائج پر تیار کرائی ہیں، اور اس کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال کی سیٹ حاصل کی ۔

ان کے نتائج اور اور اے سی آر کی تصدیق کرائی جائے تو جھوٹ سامنے آجائے گا، یہ تمام کام بوریوالا کہ کلرکوں سے ساز باز کرکے کیاگیا ہے، انہوں نے اپنے تعلیمی کیرئر میں بھی دو نمبری کی، انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے پینلز میں من پسند افراد کو شامل کرکے ارسال کئے۔

ہم انکوائری کمیٹی کے پیش ہونے کےلئے تیار ہیں، اس لئے فوری طور پر ان کو ہٹا کر کوالیفائی افسر تعینات کیا جائے، اور ان کے خلاف انکوائری کرائی جائے ۔جس پر ڈی پی آئی کالجز نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button