Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ قیصر رضا نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

واسا میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ قیصر رضا نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

گذشتہ روز ان کے واسا ہیڈآفس شمس آباد پہنچنے پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن ، فنانس اینڈ ریکوری میڈم نگہت جبیں، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، ڈائریکٹر فنانس سعید ڈوگر،ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم سمیت دیگر افسران و ملازمین،غازی یونین واسا کے عہدیدران نے ان کا شاندار استقبال کیا ، اور ان کو پھول پیش کیے۔

انہوں نے حالیہ بارش کے سلسلے کے پیش نظر افسران کو الرٹ رہنے اور نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کے ہمراہ چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن پر نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔

قبل ازیں انہوں نے واسا کے تمام ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ محمد ندیم نے تمام ڈائریکٹوریٹ سے متعلق بریفینگ ۔

دی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا قیصر رضا نے کہا کہ میرا تعلق ملتان سے ہے، میں اس مٹی کا حق ادا کرنے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا ۔
اس ادارے کی ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ادارے کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ہر فرد کو میری ٹیم کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے شہریوں کو بھی اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ واسا سے متعلق ان کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے میرے آفس کے دورازے ان کے لیے کھلے ہیں، وہ واسا سے متعلق کسی بھی مسئلہ پر مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ان کے نشاندہی کیے جانے والے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے گا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button