Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈپٹی رجسٹرار لیگل نذیر چشتی نے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ سے استعفیٰ دے دیا

زکریا یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی رجسٹرار لیگل نذیر چشتی نے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی رجسٹرار لیگل نذیر چشتی نے ریٹائرڈمنٹ کے بعد ڈیلی ویجز پر این ایف سی انسٹی ٹیوٹ میں فرائض سر انجام دینے شروع کئے تھا، تاہم نئے قانون کے اطلاق کے بعدانہوں نے استعفیٰ دے دیا۔
این ایف سی حکام کے مطابق نذیر چشتی نے ڈپٹی رجسٹرار (قانونی اور جنرل) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کو ماہ جولائی 2025 کی تنخواہ ادا کر دی گئی تھی مگر انہوں نے ماہ جولائی 2025 کی تنخواہ کی پوری رقم این ایف سی ملتان جمع کرادی اور انہوں نے زکریا یونیورسٹی سے پنشن لینے ترجیح دی ہے، جس کے بعد این ایف سی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔



















