Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت شعبہ تعلیم پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے تو اس پر رزلٹ بھی چاہئیں: خواجہ مظہر الحق

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق نےکہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم پر فوکس کیا ہے‘حکومت شعبہ تعلیم پراربوں روپے خرچ کررہی ہے تو اس پر رزلٹ بھی چاہئیں۔
وہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہاساتذہ دلجمعی سے بچوں کو پڑھائیں اور ان کی کردار سازی پر خاص توجہدیں‘طلبہ ہمارا مستقبل ہیں‘ ان کی بہترین تعلیم و تربیت مشن ہے۔

انہوں نےسکول کی جدید ترین لائبریری و کمپیوٹر و سائنس لیب کا معائنہ کیا اورسراہا۔

انہوں نے پرنسپل ماہر تعلیم محمد رمضان انجم کی اعلیٰ تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم کا اثاثہ ہیں۔

پرنسپل محمد رمضان انجم نے ڈپٹی سیکرٹری تعلیم خواجہ مظہر الحق کو سکول کی بہترین کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button