Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل

صوبہ پنجاب میں آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کی حالت بہتر بنانے اور تعلیمی ماحول کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مختلف اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آؤٹ سورس سکولوں میں مجموعی طور پر 5,345 کلاس رومز کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا گیا، جس سے طلبہ کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول میسر آیا ہے۔

اسی طرح 27 لاکھ مربع فٹ سے زائد رقبے پر چار دیواری کی تعمیر اور مرمت کی گئی تاکہ سکولوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔طلبہ کی سہولت کے پیش نظر 5,067 ٹائلٹس کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کی گئی جبکہ 8,911 سکولوں میں پینٹ ورک کر کے عمارتوں کو نئی شکل دی گئی۔

مزید برآں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے 20 آؤٹ سورس سکولوں کو میٹرک جبکہ 2,219 سکولوں کو ایلیمنٹری سطح تک اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس سے طلبہ کو اپنے علاقوں میں ہی اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔

حکومت کی جانب سے سکولوں میں فرنیچر کی کمی کو بھی دور کیا گیا ہے اور آؤٹ سورسنگ کے بعد مجموعی طور پر 1,60,450 نئے فرنیچر سیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 3,665 واٹر ٹینک اور 18,380 واٹر کولرز نصب کیے گئے ہیں، جو طلبہ کی صحت اور سہولت کیلئے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف سکولوں کا انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے بلکہ داخلوں میں اضافے اور تعلیمی معیار میں بہتری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button