محکمہ ڈاک نے مالی ترسیلات کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کردیں۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ خالد جاوید نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کررہا ہے تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ بذریعہ ڈاک انشورنس کے مسائل اور دیگر مالی معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے وفاقی محتسب کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے د وران کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی نے چند مسائل کے حوالے سے نشاندہی کی تھی جس کے ازالے کے لیے وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ملتان آیاہوں، امید ہے کہ شہریوں کے جن مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہےجلد حل ہونگے ، انہیں ہرحالت میں حل کیا جائے گا ۔
صارفین کا اطمینان ہمارے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہم جوادائیگیاں کرتے تھے وہ جی پی او سے ہوجاتی تھیں اب ان کے چیک بنائے جاتے ہیں۔اس حوالے سے کچھ مسائل تھے جنہیں حل کرنے ملتان آیا ہوں۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی گئی جن ہدایات پر کام نہیں ہورہا تھااس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ ایف اے ٹی ایف نے جو نظام بنایا ہے اس کے تحت یہ مانیٹر کرنا ہوتا ہے کہ کہیں ترسیلات کاغلط استعمال نہ ہو ۔
خالد جاوید نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک جس طرح بینکوں کو ریگولیٹ کرتا ہےاسی طرح محکمہ ڈاک کی ترسیلات کی بھی نگرانی ہورہی ہے۔آن لائن اگر کوئی مشکوک ٹرانزیکشن کرائے تو وہ منجمد ہوجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے اوپر چند ابزرویشن تھی جس حوالے سے پاکستان پوسٹ نے اپنا سارا کام کردیا اوراب فیٹف کی کچھ چیزوں پر کام چل رہا ہے ، گزشتہ سال بھی 27میں سے 26پر کام مکمل ہوا تھا ، پاکستان پوسٹ اس میں شامل ہے۔پاکستان پوسٹ فنانشل سیکٹر کاحصہ تھا۔
فنانشل سیکٹر کو کلیر کردیا ہے اورجوہماری سفارشات تھیں اس پر ایکشن شروع کردیا ہے انشااللہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
اس موقع پر خالد جاوید ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اور جنرل منیجر سائوتھ پاکستان لاہور پاکستان پوسٹ اور ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی بھی موجود تھے۔



















