Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : ڈی ایچ اے میراتھن ریس آج ہوگی

ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے میراتھن ریس آج ڈی ایچ اے کمپلیکس ملتان میں ہوگی۔

کرنل ریٹائرڈ سرفراز نذر اور ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف نے بتایا کہ اس ریس کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ریس کے سلسلہ میں اسمبلی صبح ساڑھے سات بجے ہوگی، جہاں پر موقع پر موجود کھلاڑیوں کو چیسٹر نمبر الاٹ کیے جائیں گے۔

اس ریس میں دو کیٹیگری کے مقابلہ ہونگے، پہلی کیٹیگری میں بائیس سال سے کم عمر اتھلیٹس جبکہ دوسری کیٹیگری میں بائیس سال سے اوپر کے اتھلیٹس حصہ لینگے ۔

ریس کے اختتام پر اختتامی تقریب میں دونوں کیٹیگری میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں پچاس ہزار سے لیکر پانچ ہزار تک کے کیش پرائز تقسیم کیے جائیں گے۔

اب تک کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے رجسڑیشن حاصل کرلی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button