Breaking NewsNationalتازہ ترین
مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے: وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازعات کے حل پر یقین ہے، مذاکرات سے حل کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پر عزم اور غیر متزلزل ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازعات کے حل پر یقین ہے، مذاکرات سے حل کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو بتا دیا جب 27 فروری 2019 کو اس نے حملے کا انتخاب کیا، قوم کی حمایت سے افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب رہیں گی۔