Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

75ویں ڈائمنڈ جوبلی پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح

L کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامرخان خٹک نے کہا ہے کہ نئی نسل کھیل کے میدان میں ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہی ہے ، مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے ہی نئی نسل کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں اور بے راہ روی سے بچتے ہیں۔

آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیئے ، مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں سیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہیئے جو نہ جانے کن کن مشکلات و مصائب سے گزر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں 75ویں ڈائمنڈ جوبلی پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر چیف آفسیر میڑو پولیٹن کارپویشن فرمائش علی چوہدری، سپریڈنٹ سید خالد گیلانی، ڈویژن سپورٹس آفسیر فاروق لطیف، کوچ انیس خان بھی موجود تھے، جبکہ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے ۔

دوران میچ میں ونر میں کاشمین، کومل،مس حنا، مریم، شازیہ، مناہل، سویرا اعجاز، مسز جلیس، مسز شعیب، عبد الرحمہ،خالد عزیز، حماد، جانباز، حسن، عاصم، شاہ زیب، انس طارق، زین باجوہ، حذیمہ، مسز احمد، حماد تھے ۔

فائنل و سیمی فائنل آج ہوگا

عامر خٹک نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے ، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ بیڈ منٹن، ہاکی کے میدان میں بھی نوجوان ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button