آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی: فیسٹول کرکٹ میچ میں جناح الیون کی جیت
قیام پاکستان کے بعد سے ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدانوں میں کم وسائل کے باوجود پاکستانیوں نے اقوام عالم میں۔اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔کیونکہ انہوں نے غلامی میں اپنی قوم کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کو جھیل رکھا تھا۔
نوجوان نسل کو آزادی کی قدر و قیمت سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری یے۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کرکے تحریک پاکستان کے شہداہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ان خیالات کااظہار سابق ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان و سابق فرسٹ کلاس کرکٹ ایمپائر محمد جمیل کامران نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان انڈیپنٹس کے سلسلہ میں ڈسڑکٹ سپورٹس گراوٴنڈ کلمہ چوک ملتان میں منعقد ہونے والے کرکٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف ۔تحصیل سپورٹس آفیسر نورخان قیصرانی۔اظفر عبداللہ ۔منظور لطیفی۔محمد تنویر بھی موجود تھے۔
کھیلے گئے میچ میں جناح الیون نے اقبال الیون کو 26 رنز سے شکست دی۔
جناح الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر250رنز بنائے ان کی طرف سے سمیر منہاس نے شاندار 130رنز بنائے۔عرفات منہاس نے 40 رنز بنائے۔
اقبال الیون کی طرف سے خالد بشیر نے پانچ جبکہ رانا عدیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔بعد میں کھیلتے ہوئے اقبال الیون رانا عدیل کے 80.محمد آصف کے 45۔اور خالد بشیر کے 42رنز کی بدولت 224رنز بنائے۔بلال خان۔عرفات احمد۔اور میثم رضا نے دو۔دو۔وکٹ حاصل کیں۔
مین آف دی میچ سمیر منہاس قرار پائے۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔



















