Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا بہاولنگر کا دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چودھری نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا سالانہ دورہ کیا ۔

سپرنٹنڈینٹ جیل زبیر چیمہ اور دیگر افسران نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن کا استقبال کیا ۔

جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے افسران کے ہمراہ جیل کے اندرونی و بیرونی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سیکیورٹی میں بہتری کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی آئی جی محسن رفیق چودھری نے بارکس،کچن، جیل ہسپتال، سنٹرل ٹاور،مین وال،کنٹرول روم،ملاقات شیڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے بیمار،نو عمر اسیران کو بروقت ادویات و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور بیمار قیدیوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔

انہوں نے بیمار اسیران کو بروقت ادویات و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور میڈیکل افیسر کو انہیں باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظر جیل انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کی تاکید کی، تاکہ اسیران و سٹاف کو کورونا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button