Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹول فار پلانٹ ہیلتھ سسٹمز کے بارے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کیبی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے ڈیجیٹل ٹول فار پلانٹ ہیلتھ سسٹمز کے بارے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرامز کا مقصد طلباء اساتذہ اور ریسرچرز کو کیبی کے زراعت کے مختلف آنلائن کورسز کے بارے آگہی تھا۔

ٹریننگ کے ریسورس پرسن ڈاکٹر نعیم اسلم نے بتایا کہ یہ شارٹ کورسز ریسورسز اور ڈیٹا جو دوسرے ممالک میں ادائیگی کے عوض دستیاب ہیں،جبکہ پاکستان میں کیبی اور ایچ ای سی کی خصوصی کاوش کی بدولت زراعت سے متعلقہ افراد کے لیے مفت دستیاب ہیں۔
کیبی نے ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری میں ایک ملین سے زیادہ ریسورس مہیا کیا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر نے کہا کہ یہ ساری معلومات زراعت کے متعلقہ لوگوں کے لیے کسی خزانہ سے کم نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ریسورسز سے استفادہ کرتے ہوئے زراعت اور کسان کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔

ٹریننگ میں ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر مقرب ،ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر مرزا عابد ،ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر عمارہ،مس شفا اور ایگریکلچر فیکلٹی کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button