Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : ضلع بھر میں ڈیجیٹل گردآوری کا سلسلہ تیز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈیجیٹل گردآوری کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عملے کی کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ جلد از جلد مواضعات کی گردآوری مکمل کی جاسکے۔
اس سلسلے میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے گزشتہ روز دیہی مواضعات کا دورہ کیا۔
طیب خان نے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گردآوری کے عمل کا جائزہ لیا ، اور عملے سے بریفننگ لی۔
طیب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل گردآوری میں ضلع ملتان کو نمایاں پوزیشن پر لائیں گے۔ڈیجیٹل گردآوری سے پراپرٹی اور ملکیتی ریکارڈ کی تصدیق ہوسکے گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل گردآوری سے گندم خریداری اور ریونیو معاملات میں بھی مدد ملے گی۔


















