Breaking NewsNationalتازہ ترین
زرعی اراضیوں کی ڈیجیٹل گردآوری کا عمل مزید تیز

ضلع بھر میں زرعی اراضیوں کی ڈیجیٹل گردآوری کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے دیہی مواضعات کے دورے کئے اور ڈیجیٹل گردآوری اور فیلڈ عملے کی انسپکشن بھی کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر نے ڈبل و غلط انٹری پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
طیب خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کو ڈیجیٹل گردآوری میں سرفہرست لانے کا ٹاسک دیا ہے ،جبکہ کاشت کا ریکارڈ آن لائن ہونے سے کسانوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
طیب خان نے بعد ازاں مخدوم رشید رمضان بازار اور گندم خریداری سنٹرز کی بھی چیکنگ کی ،اور کہا کہ گندم خریداری کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کریں گے۔

















