Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈائریکٹر سی سی آر آئی کو ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا

تحریک استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے صدر ذیشان بہادر خان چغتائی کی جانب سے قومی سطح پر ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ کی تقریب 23مارچ کو نیشنل آڈیٹوریم شاہراہ قائداعظم روڈ لاہور میں منعقد ہوئی ، جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو بہترین کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کو ان کی کپاس کی تحقیق وترقی میں نمایاں کرکردگی کی بنیاد پر انہیں ستارہ پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

تقریب میں موجود وکلا، ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز او رصحافیوں کو بھی ان کی انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ پاکستان گولڈ میڈ ل سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کو کپاس کے تحقیقی میدان میں ان کی گرانقدر خدمات خاص کرپنجاب سیڈ کونسل کی جانب سے آئندہ سیزن میں ادارہ ہذاکی کپاس کی6اقسام کی منظوری کے علاوہ ادارہ کی کل 34 کپاس کی اقسام کی منظوری، کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کے لئے بنائی گئی مشین پنک بول ورم مینیجر، کم خرچ اور ماحول دوست لیف ٹیکنالوجی، قدرتی رنگدار کپاس کی اقسام کی تیاری کے علاوہ کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں اچھی اور کامیاب کپاس کی اقسام تیار کرنے پر انہیں ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button