Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس انتہائی اہم مرحلے میں داخل ، گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے: ڈاکٹر زاہد محمود

اس وقت کپاس انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور پودوں پر ڈوڈی ،پھول اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، جبکہ ساتھ ساتھ گلابی سنڈی کا حملہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔

یہ بات سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی آر آئی ملتان کی سروے ٹیم کے مطابق اس وقت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گلابی سنڈی کے حملہ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اس لئے ہمیں گلابی سنڈی کے لئے ایک اچھی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گلابی سنڈی کے حملے سے فصل کو بچایا جا سکے۔

گلابی سنڈی کے خلاف لگا تار3 سپرے بارے اگلے تین ہفتوں کی حکمت عملی بارے انہوں نے کاشتکاروں کو اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ جہاں پر گلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کر جائے تو وہ پہلا سپرے پروفینوفاس+سائپر میتھرین600ملی لٹر بحساب 100لٹر پانی فی ایکڑکریں، اور 5-6دن کے وقفہ کے بعد دوسرا سپرے سپنٹورام120ملی لٹر یا ڈیلٹا میتھرین+ٹرائی ایزوفاس600ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ کا سپرے کریں۔

اسی طرح کاشتکار5-6دن کے وقفہ سے تیسرا سپرے گیماسائی ہیلو تھرین100ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ سپرے کریں۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا مزید کہنا تھا کہ جہاں گلابی سنڈی کا حملہ کم ہے وہاں غیر ضروری سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے یا زرعی ماہرین کے مشورہ پر فوری عمل کیا جائے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ گلابی سنڈی کے حملے کی صورت میں کاشتکار زرعی زہروں کے استعمال کے ساتھ ساتھ جنسی پھندوں کا استعمال بھی لازمی کریں، اس کے لئے کاشتکار جنسی پھندے8 فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں لگائیں ، اور ان میں لگے کیپسول کو 15 تا 20 دن بعد تبدیل کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button