ڈائریکٹر کمرشل میپکو ہیڈ کوارٹر اسد حماد کے والدکی برسی کی تقریب

معروف سائکاٹرسٹ ڈاکٹر اے سجاد صدیقی، جنرل منیجر این پی ایچ سروسز احمد جواد ، ڈائریکٹرکمرشل میپکو ہیڈ کوارٹر اسد حماد کے والد بزرگوار اور سینئر میڈیکل سپیشلسٹ واپڈا ہسپتال ملتان ڈاکٹر علی عباس کے چچا پروفیسر خلیفہ جلیل عباس صدیقی کی برسی حیدریہ مسجد گلگشت ملتان میں ہوئی ۔
جس میں نامہ نگار اور سفر نامہ نگار کے مصنف خلیفہ مسرور حسنین صدیقی ، رائٹر عامر شہزاد صدیقی، سابق ڈین /چیئرمین شعبہ عربی بی زیڈ یو ڈاکٹر حسنین نقوی، خلیفہ شبیر عباس صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی میپکو قیصر عباس نقوی سمیت بڑی تعداد میں میپکو افسران نے شرکت کی ۔
علامہ محمد کاظم حیدری نے موت و حیات کے فلسفہ اور اولاد کی تربیت پر روشنی ڈالی اورکہا کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھناہے ۔
موت کا ایک وقت مقرر ہے ۔ دنیا میں آنے کی ترتیب ہے لیکن جس کا وقت پورا ہوگیااس نے اپنے رب کی طرف لوٹناہے ۔ دنیاوی زندگی میں ایسے کام کرنے چاہئے کہ آخرت سنورے ۔
انہوں نے کہا کہ والدایک سایہ کی مانند اپنی اولاد کی حفاظت کرتاہے اور ہر موقع پر اولاد کی رہنمائی کرکے درست راستے پر چلاتا ہے تاکہ اولاد کو کوئی گزند نہ پہنچے ۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں عزیز واقارب اور شہریوں نے شرکت کی۔



















