Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز زکریا یونیورسٹی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے اپنے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اس فیصلے سے وائس چانسلر کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کو موصول ہونے والی اطلاع میں ذاتی وجوہات اور مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہ رکھ سکنے کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ وائس چانسلر کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر اس وقت ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹیڈیز اور ڈائریکٹر سپورٹس کے فرائض کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل پرسن کی ذمے داریاں بھی نبھارہے ہیں، کام کی زیادتی کی وجہ سے انہوں نے ایک عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button