Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : ڈائریکٹوریٹ آف کالجز میں 3‘3 لاکھ رشوت کے عوض درجہ چہارم کی بھرتی کا انکشاف
حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ملتان میں ملازمین درجہ چہارم کی اسامیوں پر 45بھرتیاں کی گئیں ، جن میں 10سیٹیں ایمپلائز سن کوٹے کے تحت کی گئیں ۔
مبینہ طور فرنٹ مین آفس سپرنٹنڈنٹ شیخ سرفراز نے ڈائریکٹر آف کالجز پروفیسر فرید شریف کے نام پر ڈیل کیں، میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔
ایسے امیدوار بھی بھرتی کئے گئے جو انٹرویو تک میں شامل نہیں تھے، مگر بعد میں ان کے ناموں کا اندراج کیا گیا۔
ارکان اسمبلی کے کوٹے کے نام پر امیدواروں سے رشوت وصولی کی گئی۔
اس بارے میں ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ملتان کے حکام کا کہنا ہے کہ رشوت نہیں لی گئی ، بلکہ تمام بھرتیاں میرٹ پرٹ کی گئی ہیں۔
تعلمی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے اس میگا سکینڈل کی تحقیقات کی جائیں۔