Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری

وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب (سلیبس) میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ تعلیمی سال میں سلیبس تبدیل نہیں کیا جائے گا، جبکہ سلیبس میں تبدیلی کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے ہوگا۔

اس حوالے سے وفاق نے صوبوں کو پانچویں جماعت تک اپنا موجودہ سلیبس چھاپنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ بعض صوبے وفاقی سلیبس میں چند ترامیم کر کے اسے اپنانا چاہتے ہیں، جبکہ برٹش کونسل کے سلیبس پر بھی مشاورت کا عمل جاری ہے اور صوبے اس میں بھی کچھ تبدیلیاں کر کے نصاب اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 16ویں ترمیم کے بعد نصاب میں تبدیلی کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، تاہم 28ویں ترمیم کے بعد نصاب تیار کرنے کا اختیار وفاق کو دینے کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button