Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : غذائیت، ذیابطیس اور طرز زندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام غذائیت،ذیابطیس اور طرز زندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی، جبکہ سمینار کے گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شاہین(سی ای او ساؤتھ پنجاب ہسپتال)ملتان تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ دور جدید کے طرز زندگی میں مناسب،متوازن غذا کا استعمال کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اس کے لیے عوام اور طلباء کی آگاہی بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی خوراک میں مناسب تبدیلیاں پیدا کرکے صحت مند زندگی گزار سکیں۔
پروفیسر ڈاکٹر زبیر شاہین نے خوراک اور ذیابطیس کے تعلق سے ذیابطیس کے بڑھتے ہوئے رجحان بچاؤ علاج پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی ملتان اور ساؤتھ پنجاب ہسپتال کے مابین معاہدہ بھی طے پایا ، جس کے تحت یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کو (60۔30)فیصد تک ٹیسٹوں میں رعایت دی جائے گی۔

ساؤتھ پنجاب ہسپتال کی جانب سے سیمینار کے ساتھ ایک میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، تاکہ ذیابطیس کے ٹیسٹ فری کیا جاۓ۔

پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،طلحہ زبیر شاہین،سجاد حسین، محمد رمضان سہو،اویس ریاض،منور حسین،ڈاکٹر عبدالباسط، ڈاکٹر شاہ زیب علی،ڈاکٹر محمد شہباز سمیت دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button