Breaking NewsNationalتازہ ترین
یکم مارچ سے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد خصوصی الاؤنس لگ جائے گا

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی (تفاوت) الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گریڈ ایک سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے یہ الاؤنس ملے گا، پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔



















